ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلوروشہر کو دوبارہ گلستاں بنانے کی فکر ، مگر صحیح رہنمائی کا فقدان

بنگلوروشہر کو دوبارہ گلستاں بنانے کی فکر ، مگر صحیح رہنمائی کا فقدان

Mon, 10 Apr 2017 10:36:43    S.O. News Service

بنگلورو،9/اپریل(ایس او نیوز) بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) کے سال 2017-18 کے بجٹ میں کل پندرہ فیصد حصہ باغبانی، شہری جنگلات، ماحولیات اور تالابوں کے لئے مختص کیا گیا ہے، 1,397.59 کروڑ روپئے کی رقم حالیہ سالوں میں اس شعبہ کے لئے مختص سب سے زیادہ رہی ہے۔پہلی نظر میں یہ ایک بہت اچھی خبر ہے، لیکن ماہر ماحولیات ڈاکٹر ایلپا ریڈی ، جن کی رپورٹ کو اس سال کے بجٹ کی تیاری میں استعمال کیا گیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال کی روشنی میں بڑے بڑے وعدے نہیں بلکہ مخصوص اقدامات اور ان کا مناسب نفاذ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔شہر میں اسٹیل فلائی اوور کی تعمیر کے خلاف عوامی احتجاج اور اس کے نتیجہ میں مذکورہ منصوبے کی تنسیخ اور شہر کے موسم میں شدید تبدیلی اور بڑھتے ہوئے پارے نے شاید ریاستی حکومت کو مجبور کیا ہے کہ شہر کی ہریالی کو واپس لوٹانے کی کوشش کی جائے ،اسی لئے بی بی ایم پی کے بجٹ میں سبزا زاری پر زیادہ توجہ دی گئی ہے اور اس میں دس لاکھ درختوں کی شجر کاری اور سال 2002 کی ایلپا ریڈی رپورٹ کا نفاذ اور درختوں اور تالابوں کی نگرانی اور انتظام میں زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے منصوبے وغیرہ شامل ہیں، مگر یہ حقیقت کہ مذکورہ رپورٹ پر عمل درآمد کے لئے پورے پندرہ سال کا عرصہ لگاہے، یہ بات کئی سوالات کو جنم دیتی ہے۔بی بی ایم پی کی جانب سے عوام کو شجر کاری کی ترغیب دینے کے سلسلہ میں ایک موبائل ایپ کی تیاری کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے ،جس کے ذریعہ عوام بی بی ایم پی سے اپنے گھروں کے قریب شجر کاری کے لئے پودے حاصل کر سکتے ہیں۔


Share: